12 اپریل 2012 - 19:30

روس اور چین کےوزرائےخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کاایٹمی مسئلہ سفارتی طریقےسےحل کرنےپرزوردیاہے۔

ابنا: روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نےآج ماسکومیں چینی وزیرخارجہ یانگ جیہ چی سےمشترکہ پریس کانفرنس ميں کہاکہ ایران ہمارا پراناشریک ہے اورعلاقائی تناظرمیں ہم شانگھائےتعاون تنظیم کی طرح اس کےساتھ تعاون کریں گے۔

اس موقع پرچین کےوزیرخارجہ یانگ جیہ چی نے بھی کہاکہ ان کاملک طاقت کےاستعمال، دوسرے ملکوں کےداخلی امور میں مداخلت اورعالمی سطح پر ملکوں کےخلاف پابندیوں کاشدیدمخالف ہے۔ ......./169